حیدرآباد

حیدرآباد : کوویڈلہر کے بعد ایم اے ایم گرلز گورنمنٹ جونیئر کالج نامپلی کی دوبارہ کشادگی

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) 2020ء مارچ سے کوویڈ کی لہر کی وجہ اسکول اورکالجس بند کردیئے گئے تھے۔ دس ماہ گذرنے کے بعد حکومت نے اسکول اور کالج کی دوبارہ کشادگی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس فیصلہ کے تناظرمیں رہنمایانہ خطوط جاری کیے گئے ہیں جس کی روشنی میں تمام اسکولس وکالجس کے انتظامیہ کواپنے اداروں کو صاف صفائی کرتے ہوئے طالب علمو ںکی آمد پر ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل درگا میڈم نے ایم اے ایم گرلز گورنمنٹ جونیئر کالج نامپلی کے اسٹاف کے ساتھ صفائی صاف کے انتظامات کاجائز ہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پرکہاکہ کالج کی دوبارہ کشادگی پر طالب علم کوویڈ رہنمایانہ اصول کوملحوظ رکھتے ہوئے اپنی شرکت کویقینی بنائے۔ پچھلے دس مہینو ںسے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری تھی۔ اب چوں کہ رسمی تعلیم کا آغاز فروری سے ہونے جارہاہے ۔انہو ںنے اولیائے طلبہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو کوویڈ کے اصولوں کوملحوظ رکھتے ہوئے کالج کو روانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوںطلبہ کویہاں صاف ماحول میسر ہوگا۔ انچارجس شوبھااو رعبدالحئی نے صاف صفائی کے انتظامات کی نگرانی کی۔ واضح رہے کہ مارچ2020ء سے فی الحال کالجس بندتھے اب حکومت کے اعلان کے بعد فروری سے دوبارہ کالجس کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close