حیدرآباد

قاضی افضل شریف صاحب کا سانحہ ارتحال ملت اسلامیہ کا نقصان : جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا اظہار تعزیت

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) آہ قاضی افضل شریف صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اب اس دارفانی سے داربقاء کی کوچ کرگئے ،اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے حضرت قاضی صاحب رحمۃاللہ علیہ کو جوارِ ر حمت میں جگہ عطاء فرمائے،حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی،الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری واراکین جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے حضرت قاضی صاحب کے سانحہ ارتحال کو ملت ِاسلامیہ کا نقصان قرار دیا،آپ جمعیۃ علماء ہند حیدرآباد کے ایک عرصہ سے آپ صدر ہیں آپ خانودۂ مدنی سے قلبی تعلق رکھتے تھے حیدرآباد میں آپ کی صدارت میں کی گئی خدمات آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہیں،کاماریڈی جمعیۃ سے بھی آپ کا خاص تعلق تھا،جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراکے عاملہ کے اجلاس میں آپ برابر شریک رہتے اپنے گراں قدر مشوروں سے نوازتے آج جمعیۃ علماء اپنے محب اور بزرگ شخصیت سے محروم ہوگئی اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے حضر ت کے لواحقین کو کو صبر جمیل عطاء فرمائے جمعیۃ علماء کاماریڈی تمام علماء ،حفاظ،آئمہ مساجد سے ایصال ثواب ودعاء مغفرت کی پرخلوص گذارش کرتی ہے۔۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close