حیدرآباد

ڈائرکٹر‘سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ڈاکٹرمحمدغوث کی کل تہنیت ومشاعرہ

حیدرآباد(پریس نوٹ) سینئر صحافی طاہر رومانی(ایڈیٹر ہفت روزہ ’’ترکش ہند‘‘ ) کنوینر تہنیتی تقریب و مشاعرہ کی اطلاع کے مطابق اخبار ہذا کے زیراہتمام کل28؍ نومبر‘بروزہفتہ ‘7بجے شب بمقام سالار ملت آڈیٹوریم ‘ اردومسکن ‘خلوت مبارک میں ڈاکٹرمحمدغوث ‘ڈائرکٹر‘سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کوشایان شان تہنیت پیش کی جائے گی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر مجید بیدار ‘سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ فرمائیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کے طورپر پروفیسرسیدفضل اللہ مکرم‘ ڈاکٹرسید اسلام الدین مجاہد اور نذیراحمد تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ترکش ہند کا خاص نمبر ’’ڈاکٹرمحمد غوث … … حیات اور کارنامے‘‘تاثراتی مضامین کا رسم اجراء بہ دست پروفیسر فاطمہ پروین ‘سابق وائس پرنسپل‘آرٹس کالج‘ جامعہ عثمانیہ عمل میں آئے گا۔ احمداللہ قریشی اورمحمدآصف علی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر جہانگیر احساس انجام دیں گے۔ بعدازاں استاذِ سخن مسرور عابدی کی زیرصدارت مشاعرہ منعقدہوگاجس میں ڈاکٹررئوف خیر‘ سردار سلیم‘ آغاسروش‘فرید سحر‘ وحید پاشاہ قادری ‘ارجمند بانو ‘صبیحہ تبسم ‘ممتاز صنم ادا اپنا مرصع کلام سنائیں گے۔ سردار اثر نظامت کریں گے۔ کوکنوینرس ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری ‘سید مبارک اللہ برکت‘ سید عبدالعزیز اورمحسن خان نے شائقین اردو اور بہی خواہانِ ڈاکٹرمحمدغوث سے اس تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close