حیدرآباد

چینی فوجیوں پر سرجیکل اسٹرائک کریں،بی جے پی پراویسی کاپلٹ وار

حیدرآباد25نومبر(آئی این ایس انڈیا) حیدرآباد میونسپل انتخابات کو لے کر بی جے پی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی ( حیدرآباد ) کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے ۔اویسی نے بی جے پی پرکہاہے کہ اگرآپ میں ہمت ہے توچینی فوج پرسرجیکل اسٹرائیک کرکے دکھائیں۔ اپنے ٹویٹ میں اویسی نے کہا ہے کہبی جے پی نے حیدرآباد کے عوام پر سرجیکل اسٹرائیک کا وعدہ کیا ہے اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں۔ بی جے پی لداخ میں ایسی بہادری کیوں نہیں دکھاتی ہے جہاں چین نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کرلیا ہے؟اسد الدین اویسی نے بھی اپنی ٹویٹ میں ایک ریلی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس میٹنگ میں کہاہے کہ اگر بی جے پی کے لوگ کہیں بھی سرجیکل اسٹرائک کرنا چاہتے ہیں توآپ میں ہمت ہے تو لداخ میں سرجیکل اسٹرائک کریں جہاں چینی فوج مہینوں سے ہندوستان کی سرزمین پربیٹھی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی چین کا نام نہیں لیتے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close