حیدرآباد

مقالہ نگاروں کو ضروری اطلاع : مانو میں چوتھی قومی اردو سماجی علوم کانگریس کا 22 اور 23 دسمبر کو آن لائن اہتمام

حیدرآباد24نومبر(آئی این ایس انڈیا) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے زیر اہتمام چوتھی قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2020کا 22 اور 23 ؍ دسمبر کو آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ’’سوشیل سائنسس: انحطاط اور احیاء‘‘ ہے۔ پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج، ڈین سماجی علوم و کنوینر کانگریس نے بتایا کہ ذیلی عنوانات میں ’مطالعاتِ نسواں کا استحکام: اعلیٰ تعلیمی نظام کا کردار‘، ’نظم و نسق عامہ: معنویت و احیاء‘،’ ہندوستان میں سوشیل ورک کا پیشہ: مسائل اور چیلنجس‘، ’عصرِ حاضر میں اسلامک اسٹڈیز: مسائل اور امکانات‘، ’تاریخ کے مسائل: چیلنجس اور امکانات‘، ’جنوبی ایشیاء میں سماجیات کا عروج اور نمو: درپیش چیلنجس‘ ، ’معاشیات: معاصر مسائل‘، ’سیاست اور اخراجیت: مسائل اور چیلنجس‘، ’مطالعاتِ دکن: وسعت اور اہمیت‘ شامل ہیں۔ پروفیسر شاہدہ، صدر شعبۂ تعلیماتِ نسواں و شریک کنوینر کے بموجب مقالے صرف اردو (ان پیج یا یونیکوڈ) میں ہونے چاہئیں۔ مقالہ کی تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 10؍ دسمبر ہے۔ مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍ دسمبر ہے۔مقالے کے ساتھ مقابلہ نگار رابطہ کی تفصیلات فراہم کریں۔ تلخیص اور مقالے ای میل nusscmanuu@gmail.com پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب رہے گا۔ کانگریس کا لنک رجسٹریشن کے بعد فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9885493886, 9490377817 یا ای میل nusscmanuu@gmail.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close