حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اُردویونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کی تیسری کونسلنگ

حیدرآباد10نومبر(آئی این ایس انڈیا) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، آئی ٹی آئی کی چند مخلوعہ نشستوں پرداخلوں کے لیے تیسری کونسلنگ 19؍نومبر کو منعقد کی جارہی ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 ؍نومبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413، 7032623941پررابطہ کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close