حیدرآباد

گورنر اوروزیراعلیٰ کی جنگ میں اویسی نے آئین کی حلف برداری یاددلائی

نئی دہلی14اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے مابین جنگ میں کودپڑے ہیں۔ اویسی نے گورنر کے اس بیان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بدقسمتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سے اس طرح کی حرکت کی توقع کرنا غیرفطری ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اویسی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا ہے کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ کام گورنر نے کیا ہے ، جنھوں نے آئین کا حلف لیا ہے۔ اس حلف کے لیے ہندوتواکی ضرورت نہیں تھی۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں وزیراعلیٰ کی ہندوتوا سے وابستگی نامناسب ہے اوراسے اس طرح نہیں بیان کرناچاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close