حیدرآباد

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1873 نئے کیسز، نوافراد کی موت

حیدرآباد،31 ؍اگست ( آئی این ایس انڈیا ) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1873 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 124963 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید نو افراد کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 827 ہوگئی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں سب سے زیادہ 360 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کریم نگر میں 180، رنگاریڈی میں 129، ضلع پامام میں 103 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔30 اگست اتوار کو 37791 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ وہیں مجموعی طور پر 1365582 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ہر 10 لاکھ آبادی میں 36782 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اموات کی شرح 0.66 فیصد ہے جو قومی سطح سے 1.78 فیصد کم ہے۔ اب تک 92837 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وہیں 31299 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ ملک میں 76.55 فیصد کے مقابلے میں تلنگانہ میں صحت یاب ہونے کی شرح 73.3 فیصد ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close