حیدرآباد

مختلف دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی راشن تقسم : اہل خیر حضرات سے حصہ لینے کی اپیل

حیدرآباد (ہندوستان اردو ٹائمز) رمضان کے مبارک مہینہ میں رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہوتی ہے، الله تعالی نفل ادا کرنے پر فرض کا ثواب عطاء فرماتے ہیں ایک نیکی کا ستر گنا تک ثواب بڑھا دیا جاتا ہے رمضان میں جہاں ہم عبادت پورے ذوق وشوق و انہماک کے ساتھ ادا کرتے ہیں، خدا کی عبادت کیساتھ خدا کے بندوں پرتم و کرم اور مدد بھی ضروری ہے، وہ مسلمان جن کو الله نے مال دیا ہے عطیات، صدقات، خیرات اور زکوة کے ذریعہ ضرورت مندوں اور بیواؤں اور مسکینوں کی مدد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام راشن تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا

مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہ مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی صدارت میں کاماریڈی کے اطراف واکناف دیہات میں ہر سال رمضان راشن تقسیم کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے

الحمد الله آج 14 مئی 2020ء 20 رمضان المبارک مختلف دیہاتوں کے صدور کے ذریعہ راشن پہنچانے کا کام شروع کیا گیا اس خصوص میں مختلف اصحاب خیر کا تعاون حاصل رہا بالخصوص محترم مولانا مفتی عامر رحمانی صاحب دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد کا گراں قدر تعاون رہا رمضان راشن پیکج 800 روپئے کا ہے جس میں گیائتری گولڈ میٹھا تیل دو لیٹر، گیہوں کا آٹا دو کلو، شکر دو کلو، روا ایک کلو کھجور آدھا کلو، نمک موٹا بار ایک ایک کلو، مونگ کی دال آدھا کلو، مسور کی دال آدھا کلو، سنتور صابن دو عدد، XXX صابن دو عدد، لال مرچ دو سو گرام، ہلدی سو گرام، پچاس گرام زیرہ، چنے کا آٹا آدھا کلو، پھلی کے پیچ آدھا کلو، پتی سو گرام، اس طرح 77 پیاکجس کا انتظام کیا گیا، راشن تقسیم کے موقع پر حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی محمد معزالله رکن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ، مولانا منظور عالم مظاہری، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی نائب قاضی کی موجودگی میں تقسیم عمل میں آئی محمد فیروز الدین انچارچ راشن تقسیم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مزید 600 سو سے زائد پیاکجس کا تقاضہ ہے امید کہ اہل خیر حضرات بھرپور تعاون فرمائیں گے تفصیلات ورابطہ کے لئے 9014142314
گوگل پے یا فون پے پرقم جمع فرمائیں 9848787553

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close