حیدرآباد

حیدرآبادانکاؤنٹر کی دھمکی کے دو دن بعد ریلوے ٹریک پر ملی عصمت دری اورقتل کے ملزم کی لاش

حیدرآباد،16؍ ستمبر(ہندوستان اردو ٹائمز) تلنگانہ کے ایک وزیر کے ’انکاؤنٹر‘ کی وارننگ دینے کے دو دن بعد حیدرآباد میں چھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا ملزم آج ایک ریلوے ٹریک پر مردہ پایا گیا ،پولیس نے بتایا کہ جب وہ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا یا تو وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ منگل کو تلنگانہ کے وزیر ملا ریڈی نے کہا تھا کہ ملزم انکاؤنٹر میں مار ا جائے گا۔ ریڈی نے حیدرآباد میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم عصمت دری کرنے والے اورقتل کرنے والے کو پکڑلیںگے ۔ پکڑنے کے بعد اس کا انکاؤنٹر ہوگا۔پولیس نے اس 30 سالہ ملزم پلاکونڈا راجو کی تصویر جاری کرکے 10 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ملزم لڑکی کا پڑوسی تھا ، جس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد اسے قتل کردیا۔ لڑکی اتوار کو راجو کے گھر کے اندر مردہ پائی گئی تھی اور تب سے لاپتہ تھی۔لڑکی 9 ستمبر کو حیدرآباد کی سنگرینی کالونی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کی لاش اگلے دن پڑوسی کے گھر سے چادر میں لپٹی ہوئی ملی۔ پوسٹ مارٹم سے تصدیق ہوئی کہ لڑکی کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ معلومات جھوٹی ہیں۔ اس کے بعد علاقے میں احتجاج اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ آس پاس کے لوگوں نے لڑکی اور خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close