کشمیر

حکمراں طبقہ اپنے ایجنڈے کیلئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر ر ہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر ، 4 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کی حکمران جماعت اپنے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر کو استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اودے پورکے قاتل اور راجوری میں گرفتار لشکر کے جنگجو دونوں کو بی جے پی کے ساتھ تعلقات تھے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پہلے اودے پور کے قاتل اور اب راجوری میں گرفتار لشکر طیبہ سے وابستہ ملی ٹنٹ دونوں کو بی جے پی کے ساتھ سرگرم روابط ہیں، حکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد کا خوب استعمال کر رہی ہے ۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہحکمران جماعت اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو دوام بخشنے کے لئے مجرمانہ عناصر خواہ وہ گاؤ رکشک ہوں یا دہشت گرد، کو استعمال کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جس دہشت گرد کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، اس کے سیاسی تعلق کا بی جے پی سے انکشاف ہوا ہے ، نیز اودے پور میں جس دو شیطان نے کنہیالال نامی درزی کا قتل کیا تھا، اس میں ایک شخص ریاض کا تعلق بھی بی جے پی سے سامنے آیا ہے، جس کے بعد بی جے پی کے پیر کے نیچے سے زمین کھسکی ہوئی نظر آرہی ہے ، جس پر ملک کا مین اسٹریم میڈیا ’ ڈبیٹ‘ کرنے سے گریز کر رہا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button