حیدرآباد

حفاظ وعلماء کرام کے لئے ٹکنیکل سنٹر کاافتتاح

حیدرآباد(راست) علمائے کرام وحفاظ کودینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹکنیکل کورس بھی سیکھناچاہئے۔ ایسے کورسیس انہیں سیکھناچاہئے جس کی موجودہ دورمیں مانگ ہو۔اس سے وہ خود مکتفی ہوجائیں گے۔ مولانا ممشاد علی صدیقی قاسمی نے کہاکہ تنظیم اصلاح معاشرہ حیدرآباد ٹرسٹ کی جانب سے مفت ٹکنیکل کورسیس چلائے جارہے ہیں۔یہ بہت ہی اہم کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلرنگ سنٹرچارماہ کے کورس پرمبنی ہے۔ اس کورس میں حفاظ وعلمائے کرام مفت داخلہ لے سکتے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے اخلاق وآداب ،ٹرایفک رولس،زندگی کے طورطریقے اور جدید سائنٹیفک کورس بچوں کیلئے بھی چلایاجارہاہے۔ داخلے جاری ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے تنظیم کے دفتر سٹی مال کامپلکس، کشن باغ، حیدرآباد پریافون نمبر8341255405پرربط پیداکیاجاسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close