حیدرآباد

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی حیدرآباد آمد

حیدرآباد ۲۲/ مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق ملک کی ممتاز اور عظیم المرتبت شخصیت حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند بروز جمعرات 24/مارچ حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی کی دعوت پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔

حضرت 24/مارچ کو دارالعلوم رحمانیہ میں منعقدہ جلسہئ ختم ِبخاری شریف و تکمیل حفظ قرآن مجید میں شرکت فرمائیںگے۔ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش و مہتمم دارالعلوم رحمانیہ حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی دامت برکاتہم نے تمام احباب سے اس جلسہ عام میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button