دیوبند

حراست میں لئے گئے طالبعلم کو گھنٹوں پوچھ تاچھ کے بعد این آئی اے نے چھوڑا

دیوبند،31؍جولائی(رضوان سلمانی) آج علی الصبح دیوبند میں این آئی اے اوریوپی اے ٹی ایس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم ایک طالبعلم کو شک کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیاتھا، جسے کئی گھنٹے کے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ طالبعلم کرناٹک کا رہنے والا ہے ،جسے شک کی بنیاد صبح ایجنسیوں کے ذریعہ حراست میں لیاگیا تھا۔ یوم آزادی کے ٹھیک پہلے دیوبند میں کی گئی این آئی اے اور اے ٹی ایس کی اس کارروائی سے کھلبلی مچ گئی تھی ،لیکن دوپہر بعد طالبعلم کے چھوڑے جانے کے بعد یہاں انتظامیہ نے بھی راحت کی سانس لی ہے،

حالانکہ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر این آئی کی چھاپہ ماری کے بعد کسی مشتبہ سرگرمیوں کے سبب اس طالبعلم کوحراست میںلیاگیا تھا،جس سے تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیاگیا۔ایس ایس پی سہارنپور کے مطابق یہ کارروائی این آئی اے نے کی ہے اور پولیس اس سلسلہ میں کوئی معلومات نہیںدے سکتی ۔

واضح رہے اتوار کے روز این آئی اے نے مبینہ طورپر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے کے الزام میں ملک کی نصف درجن ریاستوں کے درجن بھر مقامات پر چھاپہ ماری کرکے کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، یہ چھاپہ ماری مشتبہ سرگرمیوں کولیکر چل رہی ہے، این آئی اے نے جن ریاستوں میں چھاپہ ماری کی ہے، ان میں مدھیہ پردیش،بہار،کرناٹک،مہاراشٹر اور یوپی میں چھاپہ ماری کی ہے، ایجنسی نے یہ چھاپہ ماری مدھیہ پردیش کے بھوپال،رائے سین،گجرات کے صورت،ناؤ ساری،احمد آباد،بہار کے ارریہ،کرناٹک کے بھٹکل،گمٹور،مہاراشٹر کے کولہاپور،ناندیڑ اوریوپی کے دیوبند میںکی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button