بہارپٹنہ

حافظ امتیازرحمانی کی کتاب’حج ،فضائل،طریقہ اورمسائل‘ کااجراء

مونگیر11(پریس ریلیز)حج وعمرہ کے اراکین ومسائل کوسمجھنے کے لیے حافظ محمدامتیازرحمانی کی آسان کتاب ’حج:فضائل،طریقہ اورمسائل کااجراء‘خانقاہ رحمانی مونگیرمیں منعقدحج تربیتی کیمپ میں عمل میں آیا۔یہ مختصرکتاب آسان لفظوں میں حج وعمرہ کے مسائل اورطریقے کی فہم کے لیے مفیدہے۔اس کی رونمائی جامعہ رحمانی مونگیرکے شیخ الحدیث جناب مولانا مفتی محمداظہرمظاہری صاحب کی۔اس دوران انھوں نے جامعہ رحمانی کے ناظم تعلیمات جناب مولاناعبدالدیان رحمانی صاحب کویہ کتاب علامتی طور پرپیش کی جواس سال سفرحج پرتشریف لے جارہے ہیں۔ان شاءاللہ۔

اجراءکرتے ہوئے مولانامفتی اظہرمظاہری صاحب نے کتاب کی اہمیت اورافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسے تمام عازمین حج کوساتھ رکھناچاہیے جس میں دعاءومسائل بھی ہیں اورضروری اورکارآمدمعلومات بھی دی گئی ہیں۔ مصنف نے اپنے سفرحج کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے عازمین حج کے لیے آسان لفظوں میں تحریرکیاہے جن سے ہرشخص فائدہ اٹھاسکتاہے۔ماشاءاللہ ڈیڑھ درجن کتابیں منظرعام پرآچکی ہیں اور بڑی تعدادمیں بزرگوں کے مضامین اورخطبات کو مرتب کرنے کاانھیں موقعہ ملاہے۔

بہت ساری کتابیں اوررسائل ایسے ہیں جن کے کئی کئی ایڈیشن منظرعام پرآچکے ہیں اورالحمدللہ طالب علمی کے زمانے سے ان کی کتابیں طبع ہو کر منظرعام پرآتی رہی ہیں۔یہ سب امیرشریعت رابع حضرت مولانامنت اللہ رحمانی علیہ الرحمہ کی صحبت کا فیض اور مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کی تربیت کانتیجہ ہے۔یہ تحریرمنت اکیڈمی اشرف نگرمونگیرنے شائع کی ہے۔اس موقعہ پرعازمین حج کوکتاب مفت تقسیم کی گئی۔شرکائے اجلاس میں عازمین حج کی بڑی تعدادکے علاوہ جامعہ رحمانی کے اساتذہ وطلبہ بھی موجودتھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button