دہلی

جہانگیرپوری میں کام بندہونے سے دکاندار پریشان،کشیدگی کے باعث سڑکیں بند، پورے علاقے میں پولیس تعینات

نئی دہلی،22؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں تشدد کے بعد ماحول کشیدہ ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے پورے علاقے میں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں۔ اس وقت پولیس کی طرف سے ہر گلی اور ہر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی باہری شخص کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

اس دوران اس سارے معاملے کا سب سے زیادہ اثر ان لوگوں کو ہو رہا ہے۔ جن کا کام بند ہوگیا ہے، علاقے میں ہر چیز بند ہونے سے لوگوں کی دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے اور ایک ہفتے میں لوگوں کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بچا ہے۔جہانگیرپوری جامع مسجد کے قریب جن لوگوں کی دکانیں ہیں ان میں سے ایک دکان انور کی ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ تہوار کا وقت ہے اور دکان ایک ہفتے سے تشدد کی وجہ سے بند ہے۔

ایسے میں ہمارے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو روز کماتے ہیں اور روزکھاتے ہیں۔ مسجد سے 20 میٹر کی دوری پر ایک مندر ہے، جس کے قریب حلوائی کی دکان چلانے والی شیاملا کہتی ہیں کہ ’’یہاں ایک دن میں اچھی آمدنی ہوتی تھی جو فی الحال بند ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button