دہلی

جہانگیرپوری میں فائرنگ کرنے والے شخص کے اہل خانہ نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا: اہلکار

نئی دہلی، 18 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) جب پولیس کی ٹیم دہلی کے جہانگیر پوری میں تشدد کے دوران فائرنگ کرنے والے ایک شخص کے گھر پہنچی تو ملزم کے اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔پولیس ٹیم تفتیش کے سلسلے میں ملزم کے گھر گئی تھی۔

نارتھ ویسٹ دہلی کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اوشا رنگنی نے کہا کہ شمال مغربی ضلع سے پولیس کی ایک ٹیم سی ڈی پارک روڈ پر مشتبہ ملزم کے گھر گئی تھی تاکہ اس کے کنبہ کے افراد کی تلاش اور تفتیش کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہاکہ ملزم کے خاندان والوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا۔ اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

رنگنی نے کہاکہ کچھ میڈیا رپورٹس پیر کو پتھراؤ کے تازہ واقعہ کے بارے میں حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، یہ ایک چھوٹا سا واقعہ تھا، اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو جہانگیرپوری میں ہونے والے تشدد کی مبینہ ویڈیو میں سے ایک نیلی شرٹ پہنے ہوئے شخص کو جھڑپ کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button