بین الاقوامی

جھوٹوں اور مکّاروں کی اس دنیا میں/ جو سچّا ہے سب کا دشمن ٹھہرا ہے! یاد گار رہا ‘گلوبل رائٹرز ایسوسیشن اٹلی’ کا آن لائن مشاعرہ

بین الاقوامی (پریس ریلیز) گلوبل رائٹرز ایسوسیشن اٹلی کی جانب سے گزشتہ شب ایک آن لائن مشاعرہ انعقاد کیا گیا.اس موقع پر صدارت کے فرائض جناب جمال احسن (سویڈن) نے انجام دیئے. جبکہ دیگر شعراء میں ندیم افضل ، عباس دھالیوال (انڈیا) انیس احمد انیس (سعودی عرب) اس کے علاوہ اس آن لائن نشست میں شبیر احمد، نواز محمد نے بھی خصوصی طور پر پہ شرکت کی . جبکہ اس آن لائن نشست میں نظامت کے فرائض معروف شاعر و ادیبہ انمول گوہر نے بحسن خوبی انجام دئیے.
اس موقع پہ جناب جمال احسن نے اپنی مختلف غزلیں اور نظمیں پیش کیں جن کو ناظرین و سامعین نے خوب سراہا. جبکہ ندیم افضل نے اپنے اردو اور پنجابی کلام پیش کر ناظرین کی خوب داد وصول کی. ادھر معروف صحافی اور شاعر عبّاس دھالیوال نے بھی اپنی غزلوں کے ذریعے محفل میں خوب سماں باندھا.
اس موقعے پر مختلف شعراء کرام کی جانب سے پیش کیے چند اشعار یہاں قارئین کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں.
نِت نئے خواب کے اشارے ہیں
یہ محبت کے استعارے ہیں
شب کا احوال پوچھنے والے
دن عجب طرح سے گزارے ہیں
( ندیم افضل)

پیاسا پنچھی آکے وہاں پہ ٹھہرا ہے
دور تلک صحرا ہے اور بس صحرا ہے
جب سے خزاں نے دستک دی ہے گلشن میں
ہر اک پھول کا چہرہ کتنا اُترا ہے
جھوٹوں اور مکّاروں کی اس دنیا میں
جو سچّا ہے سب کا دشمن ٹھہرا ہے
بچھڑے اس کو ایک زمانہ بیت گیا
دل پر اب تک زخم بہت ہی گہرا ہے
(عبّاس دھالیوال)

امبرکے اُس پار ، منایا جاۓ گا
عشق ترا ایثار منایا ، جاۓ گا
دل کے گھر میں چاند اُترنے والا ہے
اب ، جشنِ دیدار منایا ، جاۓ گا
دیکھ کے گوہر آج تمہاری آنکھوں کو
آنکھوں کا تہوار ، منایا جاۓ گا
(انمول گوہر)

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close