جھارکھنڈ

ہیمنت سورین نے بجٹ سیشن میں بی جے پی پر نشانہ ڈبل انجن حکومت نے ریاست کا خون کیا ، عوام اب اس کا بدلہ لے گی

رانچی ، 19مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) جھارکھنڈ کے بجٹ اجلاس میں جمعہ کو جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین نے حکومت کاموقف پیش کیا ۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں تک ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت تھی، لیکن اس ڈبل انجن حکومت نے ترقی کی بجائے ریاست کو لہولہان کردیا۔ اب ریاست کے عوام انہیں اس کا بدلہ لیں گے۔ سی ایم ہیمنت سورین نے کہا کہ اس ڈبل انجن کی رفتار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سارا نظام تباہ کردیا۔ ملک میں پہلی بار بڑے پیمانے پر اسکول بند کر دیئے گئے ، اسے بند کرکے انہوں نے کہا کہ 15 ہزار کروڑ روپئے کی بچت ہوگی۔ کسی کو پتا نہیں ہے کہ انہوں نے ان روپے کا کیا کیا؟۔سی ایم ہیمنت سورین نے کہا کہ زرعی اصلاحات کے نام پر یہ لوگ صرف بیرون ملک کی سیاحت ہی کی ہے ، صنعتی ترقی کے نام پر زمین لوٹی گئی۔ پسماندہ ، آدی باسیوں پر مقدمات عائد کئے گئے۔ اس وقت ، انہیں کنواں ، گاؤں کی گلیاں دیکھنی چاہیے تھی، وہ ایئر پورٹ پر اپنے تاجروں کو دیکھ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی محکمہ باقی نہیں بچا جس میں انہوں نے گھوٹالوں کی لمبی فہرست نہیں بنائی ہو ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ریاست کی اصلاح کی بات کرتے ہیں۔ جھارکھنڈ کا پانی بہار کو بیچنے والے لوگ کیسے رہے ہوں گے ، اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close