جھارکھنڈ

رانچی: مناتو میں 10 ایکڑ میںلگی افیم کی فصل تباہ کردی گئی

کھیتی کرانے والے عسکریت پسند انجام سے باخبر رہیں : ڈی جی پی

رانچی؍پلامو، ۱۰؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) جھارکھنڈ پولیس نے ریاست میں افیم کی کاشت کو ختم کرنے کے لئے ایکشن پلان کے تحت ایک مہم شروع کی ہے۔ کالعدم عسکریت پسند تنظیم پی ایل ایف آئی اور ٹی ایس پی سی کے عسکریت پسندوں سمیت پورے مشنری کو ختم کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے۔افیم کی کاشت کے بارے میں معلومات ملنے پر ہفتہ کے روز پلامو کے عسکریت زدہ مناتو میں پولیس نے 10 ایکڑ اراضی پر کاشت کی جانے والی افیم کی فصل کو ٹریکٹر سے کچلوادیا ۔ پولیس مستقل دیگر گاؤں میں افیم کی کی جارہی فصل کو بھی ضائع کررہی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی پولیس کارروائی میں شامل تھے۔ ڈی جی پی ایم وی راؤ نے کہا کہ پی ایل ایف آئی اور ٹی ایس پی سی کا منظم گروہ دیہاتیوں کو ورغلا اور چند پیسہ کا لالچ دے کر افیم کی کاشت کروارہے ہیں ،یہ عسکریت پسنداپنے انجام سے باخبر رہیں ۔ ریاست کے کئی اضلاع میں عسکریت پسند تنظیمیں افیم کی کاشت کروارہی ہیں ، تاہم اس کے خاتمہ کے لئے انتظامیہ نے کمر کس لی ہے ، تاہم اس گورکھ دھندے میںسفید پوش کے بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close