جھارکھنڈ

رانچی : لڑکی کی سربریدہ لاش ملنے کا معاملہ: ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی ، مقامی ایم پی کا سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ

رانچی، ۱۰؍جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) لڑکی کی سربریدہ لاش 3 جنوری کو اورمانجھی میں پائی گئی تھی ، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ڈی جی پی ایم وی راؤ کی ہدایت پر لڑکی کی شناخت کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اس میں 400 کے قریب پولیس اہلکار اور اعلی عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے 15 کلومیٹر کے دائرے میں واقع گھروں کی تفتیش کررہے ہیں ۔اسی دوران رانچی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سیٹھ نے وزیر اعلیٰ سے واقعے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔تفتیش کے دوران پولیس ان مکانوں پر فوکس کر رہی ہے جو کرایے پر دیئے گئے ہیں اور کرایہ دار پچھلے 15 دن سے لاپتہ ہیں۔ پولیس نے اپنے انٹیلی جنس سسٹم کے ذریعہ جائے وقوعہ کے قریب دکان کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا واقعہ سے ایک دن قبل رات میں کسی گاڑی کی نقل و حرکت پائی گئی ہے یا نہیں ۔ خاتون کی لاش ملنے کے بعد اس کے کٹی سر کی تلاش گزشتہ 10 روز سے جاری ہے،پولیس جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں مسلسل سروں کی تلاش کر رہی ہے۔ریمس کے سرد خانے میں سربریدہ لاش رکھی ہوئی ہے ، اس کی نشاندہی کرنے کے لئے بوکارو کا ایک کنبہ اتوار کے روز رانچی پہنچاہے، پولیس نے اسے لاش دکھا دی، لیکن لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close