جھارکھنڈ

خواتین پولیس اہلکار کی آپ بیتی: چھٹی کی درخواست پر اے ایس آئی کا دفتر بلاکر زیادتی، ملزم افسر معطل

رانچی ، 6جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) رانچی میں ایک خاتون پولیس اہلکار نے اے ایس آئی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون اہلکار نے زپ 10 کے اے ایس آئی پر الزام لگایا ہے کہ وہ چھٹی کے نام پر کمرے میں بلا کر غیر مہذب حرکتیں کرتا ہے۔ خاتون جوان نے ایس ایس پی سریندر کمار جھا سے شکایت کی ہے۔ZAP-10 میں تعینات ایک خاتون جوان 4 دن کی چھٹی کے لئے درخواست دینے کے بعد پولیس لائن آفس پہنچی تھی، وہاں پہنچنے کے بعد اس نے اے ایس آئی شتروگھن سنگھ کو فون کیا اور بتایا کہ وہ وہاں پہنچی ہے۔ اس کے بعد شتروگھن سنگھ نے اسے کمرے میں بلاکر اس کے ساتھ غیر مہذب حرکتیں کرنے لگا، کسی طرح خود کو بچاکر خاتون پولیس اہلکار وہاں سے نکل بھاگی،خاتون اہلکار کی شکایت کے بعد پورے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ایس پی نے اس کی تفتیش کروائی۔ تفتیش میں خاتون جوان کی شکایت درست ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ایس ایس پی ایس کے جھا نے اے ایس آئی شتروگھن سنگھ کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close