جھارکھنڈ

ٹرینوں سے نہیں، چارٹرڈطیارے سے تارکین وطن مزدوروں کو گھر لانے کی تیاری : جھارکھنڈ حکومت نے وزارت داخلہ سے مانگی اجازت

رانچی،21مئی (آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے لداخ، انڈومان و شمال مشرق میں پھنسے مزدوروں کو چارٹرڈ پلین سے لانے کی اجازت مانگی ہے۔جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی بھیجا گیا ہے۔چارٹرڈ پلین کی اجازت کے پیچھے وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لداخ، انڈومان و شمال مشرق میں پھنسے مزدوروں کو کسی دوسرے نقل و حمل کے ذریعے جیسے بس یا ٹرین سے لانا فی الحال ممکن نہیں ہے، اس لئے اگر وزارت داخلہ سے ان علاقوں سے مزدوروں کو چارٹرڈ پلین سے لانے کی اجازت مل جاتی ہے تو ان کی بھی محفوظ واپسی ہو سکتی ہے۔

وزیر اعلی ہیمنت سورین نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے گئے خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اجازت ملنے کے بعد جھارکھنڈ میں ڈیڑھ لاکھ تارکین وطن محنت کشوں کی واپسی ہو چکی ہے۔جھارکھنڈ حکومت نے 12 مئی کو بھی لداخ، انڈومان و شمال مشرق میں پھنسے مزدوروں کو چارٹرڈ پلین سے لانے کی اجازت مانگی تھی لیکن لداخ میں تقریبا 200، شمال مشرقی ریاستوں میں قریب 450 ملازمین اب بھی پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ٹرین یا بس سے لانا فی الحال ممکن نہیں ہے، اس لئے وزارت داخلہ جھارکھنڈ کے مزدوروں کو چارٹرڈ پلین سے احترام سے لانے کی اجازت دیں۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اعلان کیا کہ تارکین وطن راہگیروں کے لئے ریاست کی حد میں ہائی وے پر ہر 20 کلو میٹر پر کمیونٹی کچن کھولے جائیں گے۔وزیر اعلی نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اس طرح کے کمیونٹی کچن کو ضلع انتظامیہ کے تعاون سے چلایا جائے گا۔ابھی تک ایسے کچن کھولنے کے لئے 94 مقامات کو نشان زد کیا جا چکا ہے،ان میں مفت خوراک اور پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close