جھارکھنڈ

جھارکھنڈ : سی ایم سورین کے قریبی ساتھی پنکج مشرا گرفتار

رانچی، 20جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیمنت سورین کے ایم ایل اے کے نمائندے پنکج مشرا کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ای ڈی نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی سے 100 کروڑ روپے کی آمدنی کا بھی پتہ لگایا گیا ہے۔ 8 جولائی کو ای ڈی نے پنکج مشرا اور اس کے ساتھیوں سے جڑے 19 مقامات کی تلاشی لی۔ اس کے بعد سے، ای ڈی نے انہیں جانچ میں شامل ہونے کے لئے بلایا تھا، لیکن وہ خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے دو بار نہیں آئے تھے۔ ان سے پہلے ای ڈی پہلے ہی ان کے دو قریبی ساتھیوں داہو یادو اور بچو یادو سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

قبل ازیںانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا کہ اس نے غیر قانونی کان کنی کے معاملے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور دیگر کے قریبی ساتھی پنکج مشرا کے 37 بینک کھاتوں میں پڑے 11.88 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کر لی ہے۔ ضبط شدہ رقم پنکج مشرا، داہو یادو اور ان کے ساتھیوں کی ہے۔یہ رقم منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) 2002 کے تحت ضبط کی گئی تھی۔ ای ڈی نے جھارکھنڈ میں صاحب گنج، برہیت، راج محل، مرزا چوکی اور بارہوار میں 19 مقامات پر چھاپے مارے تھے، جس کے نتیجے میں 8 جولائی کو 5.34 کروڑ روپے کے مختلف مجرمانہ دستاویزات اور بے حساب نقدی ضبط کی گئی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button