جوشی مٹھ میں 678 گھروں میں دراڑیں، لوگوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے : پشکر سنگھ دھامی

نئی دہلی؍دہرادون ، 9جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے پیر (9 جنوری) کو جوشی مٹھ میں زمین دوز(زمیں میں دھنسنے) کے معاملے کے حوالے سے نجی ٹی وی س سے خاص بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ لوگوں کو متاثرہ علاقے سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب تک 678 مکانات اور دکانوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، تاہم لوگوں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔مقامی لوگوں کے ان الزامات پر، جس میں انھوں نے کہا کہ انھوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا تھا، لیکن انھوں نے لوگوں کی بات نہیں سنی، اس پر سی ایم نے کہا کہ ہم صرف اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں جو ہمارے سامنے ہے۔ مجھ سے فون پر بھی بات کی گئی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم ہر لمحہ معلومات لے رہے ہیں، انہوں نے امدادی کاموں کے بارے میں بھی معلومات لی ہیں۔اپوزیشن کو امداد کے طور پر کم رقم دینے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوام کو جو بھی مدد دے سکتے ہیں دے رہے ہیں۔ فی الحال 4 اور 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ لوگوں کی ضرورت کے مطابق مدد کی جائے گی۔ ایسے وقت میں سب کو ٹیم ورک کے جذبے اور مدد کے ساتھ آگے آنا چاہیے۔
حکومت چاہے کسی کی بھی ہو، ریاست کے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔سی ایم دھامی نے کہااپوزیشن کے بیان پر کہا کہ ایسی باتیں اس وقت نہیں کرنی چاہئیں، ہر طرح کے سروے ہو رہے ہیں، کئی ادارے موقع پر کام کر رہے ہیں۔ یہ جاننے کے بعد کہ ایسا ہونے کی وجوہات کیا ہیں،اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ سی ایم دھامی سے جب سوال کیاگیا کہ مزید کئی گھروں میں ممکنہ طور پر دراڑیں آسکتی ہیں، کیا حکومت اس کے لئے تیار ہے، اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کتنے ہی گھروں میں دراڑیں آئیں، حکومت تمام خاندانوں کی مدد کرے گی۔