ہندوستان

جمیعۃ علماء صوبہ اوڈیشا کا انتخابی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر، اصل کامیابی اتحاد واتفاق اور عوام کو ساتھ لیکر چلنے میں ہے۔مفتی عبد السلام

حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارا پہلا مقصد۔مولانا اکرم تقی صاحب

بھوبنیشور: 15ستمبر 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) بروز بدھ صوبہ اوڈیشا کا انتخابی اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد غفران صاحب قاسمی دامت برکاتہ خلیفہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب منعقد ہوا،جس میں حضرت مولانا مفتی عبدالسلام صاحب قاسمی(جنرل سیکریٹری جمیعۃ علماء مغربی بنگال) بطور مشاہد شریک ہوئے،

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جبکہ حافظ مزمل اختر نے اپنی پرسوز آواز میں جمیعۃ کا ترانہ پیش کیا،حضرت مولانا محسن حسین صاحب نے مفتی غفران صاحب کا نام اجلاس کی صدارت کے لیے پیش کیا جس کی حاضرین مجلس نے ہاتھ اٹھا کر تائید فرمائی،
نظامت کے فرائض انجام دے رہے نوجوان عالم دین حضرت مولانا اکرم تقی صاحب اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکز سے آئے ہوئے مہمان معظم کو خطاب کے لئے بلایا ،خطاب کے بعد انتخاب کا سلسلہ شروع ہوا،
1-سب سے پہلے صدر کے لیے مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی غفران صاحب کا نام پیش کیا گیا جس کو تمام حاضرین مجلس نے منظور کیا،
2-اس کے بعد چار نائیبین صدور منتخب کیے گئے جن میں پہلا نام شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ارشد ذکی صاحب کا ہے ، دوسرا نام حضرت مولانا ابوالکلام آزاد صاحب کا ہے جبکہ تیسرا اور چوتھا نام،
جناب سید عبد الغفار صاحب،جناب الحاج ادریس صاحب کا ہے۔
3-اس کے بعد خازن کے لئے جناب نور الاسلام صاحب منتخب کئے گئے۔
4-صدر محترم و ارکان عاملہ نے اجلاس کے میزبان مولانا اکرم تقی صاحب کو صوبہ اوڈیشا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔
صدر محترم و مہمان خصوصی مفتی عبد السلام کے مختصر بیان اور دعاء کے بعد مجلس کا اختتام ہوا۔
اس پروگرام میں اوڈیشا کے تمام اضلاع کے علماء و مفتیان نے کرام نے شرکت کی،جس میں خصوصی طور پر حضرت مولانا اختر ذکی صاحب،مولانا نورالدین صاحب،مولانا حبیب الرحمن صاحب، مولانا انعام اللہ صاحب، حافظ راحت علی صاحب، ڈاکٹر منظر اقبال صاحب، جناب عبد الجبار صاحب، حافظ جنید صاحب، جناب صلاح الدین صاحب، حافظ مطیع الرحمن صاحب کا نام شامل ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close