جموں کشمیر

ارطغرل غازی ریسٹورنٹ تیار ، ہندوستان میں کہاں کھل رہا ہے ؟ جانیں یہاں

سرینگر (ہندوستان اردو ٹائمز ) کشمیر میں ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر ریسٹورنٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد ہی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کئے جانے والے ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل ڈرامہ کے مشہور کرداروں کی تصاویر آویزاں ہیں ،غالباً یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے ۔

ہوٹل مالک شاداب کے مطابق ڈرامہ جن اخلاقی اقدار پر بنایا گیا ہے وہ کشمیری روایات سے بہت قریب ہیں جس کے باعث اس ڈرامے کی کشمیر میں مقبولیت بہت زیادہ ہے ، اس ہوٹل میں مشرق وسطی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close