جموں کشمیر

جموں کشمیر : جموں میں 2دن کا لاک ڈاؤن جاری، غیر ضروری آمدورفت پرپابندی

جموں،25اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) تمام ملک کی طرح جموں میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وبا کو روکنے کے لئے جموں وکشمیر میں ہفتہ اوراتوار کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ریاست میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں ضروری اور ہنگامی خدمات کے علاوہ سب کچھ بند ہے۔جموں وکشمیر میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ویک اینڈ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ کرفیو ہفتہ کی شام آٹھ بجے شروع ہوکر پیر کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔

اتوار کے روز کرفیو کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ضروری اور صحت کی خدمات کے سوا سب کچھ بند رہا۔ پولیس اہلکاروں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے نہ صرف وہ سڑکوں پر گشت کررہے تھے، بلکہ پولیس نے سڑکوں بھی پابندی عائد کردی تھی تاکہ ریاست میں ٹریفک کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔اتوار کی صبح سے ہی جموں میں سڑکوں پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی گاڑیاں اور گشت دیکھنے کو ملا، جبکہ عام لوگ گھروں میں بیٹھے رہے۔ ٹریفک کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پولیس نے جگہ جگہ راستے روک دئے تھے اور ان گاڑیوں کو آنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں یا تو کوئی بیمار شخص یا ہنگامی خدمات والا شخص سفر کررہا تھا۔ ساتھ ہی پولیس نے جموں کے تمام داخلی مقامات کو بھی سیل کردیا۔ جموں کے تمام بازار مکمل طور پر بند رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close