جموں کشمیر

عمر عبد اللہ کورونا سے متأثر ،کہاایک سال تک اس وائرس سے بچنے کی کوشش کی

سری نگر ،09؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ خود انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔ واضح رہے کہ عمر نے دو دن قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔عمر عبداللہ نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ گذشتہ ایک سال سے میں نے اس وائرس سے بچنے کی پوری کوشش کی لیکن آخر کار اس نے مجھے اپنی گرفت میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا سے متاثر ہوا ہوں اور میرے اندرکورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔

عمر عبداللہ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ ہوم قرنطین میں ہیں اور آکسیجن کی سطح اور دیگر اہم چیزوں کی مسلسل نگرانی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور عمر عبداللہ کے والد فاروق عبد اللہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے۔ انہیں بدھ (7 اپریل) کو سری نگر کے ایک اسپتال سے فارغ کیا گیا ۔ یہ معلومات دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ میرے والد کو سری نگر کے ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرنے کے پانچ دن بعد آج شام فارغ کردیا گیا ۔ میرے والد اور پورا خاندان اسپتال کے ڈاکٹروں ، نرسنگ عملہ اور دیگر عملے کا شکر گزار ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close