جموں کشمیر

کشمیر میں تین مبینہ جنگجواورایک پولیس اہلکارہلاک

سری نگر19فروری(آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام اور شوپیاں اضلاع میں مقابلے کے مختلف واقعات میں 3 نامعلوم جنگجو ہلاک اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔ جمعہ کے روز عہدیداروں نے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔عہدیداروں نے بتایاہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے بیرواہ کے جینی گام گاؤں کا محاصرہ کیا۔انہوں نے بتایاہے کہ سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک دم توڑ گیا۔حکام نے بتایاہے کہ ضلع شوپیان کے بدیگام میں ایک الگ مقابلے میں ، سیکیورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔انہوں نے کہاہے کہ جنگجوئوں کی شناخت اور وہ کس گروپ سے وابستہ ہیں اس کاپتہ لگایا جارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close