جموں کشمیر

روزنامہ اُڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر کو صدمہ، والد انتقال کر گئے

آبائی گاؤں لسانہ میں سپرد لحد. سیاسی سماجی شخصیات. صحافتی اور وکلا برادری کا اظہار تعزیت

سرنکوٹ (طارق جنجوعہ ۔ ہندوستان اردو ٹائمز)روزنامہ اُڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جموں الطاف حسین جنجوعہ کے والدارشاد احمد طویل علالت کے بعد کل جمعہ صبح چھ بجے انتقال کرگئے. وہ 56 برس کے تھے. سال 2013کو فالج strokeہو جانے کی وجہ سے وہ بستر علالت پر تھے. اُن کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لسانہ میں نماز جمعہ سے قبل1بجے ادا کی گئی. اُن کی نمازجنازہ میں کئی سیاسی. سماجی شخصیات. وکلا اور صحافتی برادری کے علاوہ پونچھ. مینڈھر اور سرنکوٹ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. ان میں سابقہ ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم. ڈی ڈی سی ممبر شاہنواز چوہدری.ڈی ڈی سی ممبر سہیل ملک. بی ڈی سی چئیرمین لسانہ. پونچھ. سرنکوٹ اور مینڈھر کی صحافتی اور وکلا برادری نے شرکت کی.

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close