جموں کشمیر

جب بی جے پی نے ہمارے ساتھ سرکاربنائی توہم ملک مخالف نہیں تھے؟ امت شاہ کے ٹویٹ پر محبوبہ مفتی کاپلٹ وار،آپ اتحادکریں توٹھیک ،ہم کریں توغلط؟

نئی دہلی17نومبر(آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پرپلٹ وارکیا۔امت شاہ نے کشمیرمیں سیاسی اتحادپرملک دشمن کام کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے اسے ایک خفیہ گروہ قرار دیا۔ اس کے جواب میں ، محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بی جے پی ان کوملک مخالف شہریوں کی طرح پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی میں اقتدار کی بھوک کے لیے اتحاد ہوسکتا ہے لیکن اگر ہم کسی طرح متحدہ محاذ بناتے ہیں تو ہم قومی مفاد کو چیلنج کررہے ہیں۔بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے ساتھ مل کرحکومت بنائی تھی۔انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی ہر دن خود کو آئین سے بالاترسمجھتی ہے۔جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے امت شاہ کے ٹوئیٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ پرانی عادات جلد ختم نہیں ہوتی ہے۔ پہلے بی جے پی کوخدشہ تھا کہ ہندوستان کی خودمختاری کو خطرہ ہے اور اب وہ خفیہ گروہ ہیں وہ ہمیں ملک مخالف شہری دکھانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی خود دن رات آئین کا مذاق اڑاتی ہے۔ انھوں نے مزید لکھاہے کہ بی جے پی اپنے آپ کو مسیحا اور سیاسی مخالفین کوملک مخالف کے طورپرپیش کرتی رہی ہے ۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کے بجائے ، اب لوجہاداور اب سیاسی پارٹیوںکے اتحادپرسیاسی بحث ہورہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close