جموں کشمیر

کشمیر کے کانگریسی لیڈرکی دھمکی، کہا جو بائیڈن سے لاگوکروائیں گے آرٹیکل 370

نئی دہلی، 9 نومبر (آئی این ایس انڈیا) جو بائیڈن امریکی صدر بننے کے بعد سے دنیا کے الگ الگ لیڈر امریکی صدرکولے کراپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے ایک لیڈر نے ایسا بیان دیا ہے، جس نے سیاست میں ہلچل پیداکردی۔ دراصل کانگریس کے نوجوان لیڈر جہاں زیب سرال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہاہے کہ بائڈن حکومت پردبائوبناکر جموں و کشمیر میں 370 اور 35 اے کوپھرسے بحال کراوائیں گے۔سروال نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ میں بائیڈن اور کملا ہیرس کی فتح جمہوریت کی فتح ہے۔ اس کا اثر ہندوستان کی سیاست پر بھی پڑے گا اور جموں و کشمیر کی سیاست میں اس کا مثبت اثر ہوگا۔ اسلامو فوبیا کا خوف پوری دنیا میں پھیلایا جارہا ہے ، اس میں کچھ کمی بھی ہوسکتی ہے۔ سروال نے مزید کہاکہ بائیڈن حکومت ہند پردبائوبنائیں گے۔ جس کے بعد آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے گا۔ بتادیں کہ اتوار کے روز جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے دعوی ٰکیا ہے کہ کانگریس عوامی اتحاد اور ضلعی ترقی کونسل کا انتخاب بھی لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کانگریس چیف جی اے میر نے مجھ سے ملاقات کی ہے کہ کانگریس ضلعی ترقیاتی کونسل کا انتخاب مل کر لڑے گی۔میر نے فاروق کے بیان پر کہا کہ تمام انتخابات بیک وقت ہو رہے ہیں اور وقت بھی کم ملا ہے۔ پارٹی نے ابھی امیدواروں کا فیصلہ کرنا ہے۔ پارٹی اکیلے انتخابات لڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہے لیکن کچھ جگہوں پر اس کا مقابلہ بھی ہوسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close