جموں کشمیر

فارو ق عبداللہ کے خلاف احتجاج،سیاست شروع

جموں 13اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے مبینہ متنازعہ بیانات کے بہانے سیاست جاری ہے۔ منگل کو بی جے پی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے فاروق کے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور لوک سبھاممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے حال ہی میں ایک بیان دیا تھا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو واپس لینے میں چین مددکرسکتا ہے۔ فاروق کے اس بیان سے اب ملک کے ساتھ ساتھ ریاست کی سیاست بھی سر گرم ہوگئی ہے۔ جموں میں منگل کے روزبی جے پی نے فاروق کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بی جے پی نے کہاہے کہ فاروق عبد اللہ نے اپنی پہلی اننگ پاکستان کے نام کھیلی اور اب وہ دوسری اننگ چین کے نام کھیلناچاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ ان بیانات کے ذریعے فاروق عبد اللہ اور ان کی جماعت کشمیر میں اپنی سیاسی سرزمین واپس حاصل کرنے کے درپے ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close