جموں کشمیر

جموں کشمیر: 1100 سے زائد مزدوروں کو لے کر روانہ ہوئی پہلی ٹرین

جموں ،20 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) مہاجر مزدوروں کو لے کر پہلی ٹرین 1184 مہاجر مزدوروں کے ساتھ منگل کو ماتا ویشنو دیوی مندر کے کٹرا سے مدھیہ پردیش کے چھتر پور کے لئے روانہ ہوئی ہے۔یہ معلومات ایک افسر نے دی ہے۔جموں کشمیر کے نوڈل افسر کے مطابق مزیدٹرینوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی جو مہاجر مزدور واپس جانا چاہتے ہیں انہیں انتظار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ انہیں مناسب وقت میں مطلع کیا جائے گا۔افسر نے کہاکہ مزدوروں کو پیدل نہیں چلنا چاہئے بلکہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں ان کے گھر جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کے لئے مطلع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اسپیشل ٹرین براہ راست مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور رکے گی۔جس کے بعد سب وہاں سے اپنے اضلاع کی جانب بڑھیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ کسی طرح کے درپیش مسائل کے لیے ریاستی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود رہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی میں کسی طرح کی کوئی غفلت نہیں کی جا رہی ہے۔ریلوے اسٹیشن پر تمام مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی۔ساتھ ہی انتظامیہ نے مزدوروں کا پورا خیال کرتے ہوئے انہیں پانی کی بوتل سمیت بسکٹ دیئے گئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close