جموں کشمیر

کشمیر : برخاست ڈی ایس پی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

سابق ممبر اسمبلی انجینئرعبدالرشیدسے بھی پوچھ گچھ ہو گی، پلوامہ میں 4 افراد گرفتار

سری نگر۔۳؍جنوری: جموں و کشمیر میں پیر کو دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف پولیس اور این آئی اے نے ایکشن لیا۔پولیس نے پلوامہ میں جیش محمد دہشت گرد تنظیم کے 4 اوور مبینہ گراؤنڈ ورکرز کو حراست میں لیا۔ دہشت گردوں سے کنکشن کے چلتے برخاست کیے گئے ڈی ایس پی دیوندر کے ٹھکانوں پر این آئی اے نے مسلسل دوسرے دن بھی چھاپہ مارا۔ادھرحزب المجاہدین کے کمانڈرسے تعلقات کے سلسلے میں این آئی اے سابق ممبر اسمبلی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔این آئی اے اور جموں وکشمیرپولیس نے پیر کو وادی میں دہشت گردوں کے مبینہ گراؤنڈ ورکر فاروق احمد اور شوپیاں میںواقع گھروں پرچھاپے مارے۔دہشت گردوں سے تعلقات کے چلتے برخاست کیے گئے ڈی ایس پی دیوندر کے ترال واقع آبائی گھر پر چھاپہ ماراگیا، تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اتوار کو بھی دیوندر کے شوپیاں میںواقع گھر میں این آئی اے نے چھاپہ مارا تھا۔ دیوندر کو 11 جنوری کو پولیس نے تب گرفتار کیا تھا، جب وہ حزب کے دہشت گردوں نوید بابو، رفیع احمد اور عرفان احمد کو اپنی گاڑی سے جموں لے جا رہاتھا۔ ذرائع کے مطابق، بابو، احمد اور میر جموں سے پاکستان جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔جموں و کشمیر پولیس نے اس معاملے کو ابتدائی تفتیش کے بعد این آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ دیویندر این آئی اے کی ریمانڈ میں ہے۔این آئی اے جموں و کشمیر کے سابق ممبر اسمبلی شیخ عبدالرشید سے حزب کمانڈر نوید بابو سے تعلقات کو لے کر بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ رشید انجینئر کے نام سے مشہور رشید عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے لیڈرہیں۔2014 میں رشید نے شمالی کشمیر کی لگیٹ اسمبلی سے آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔انھیں این آئی اے نے 9 اگست کو گرفتار کیا تھا اور وہ اب تہاڑ میں بندہیں۔ ایجنسی جلد ہی کورٹ سے رشید کے پروڈکشن وارنٹ کا مطالبہ کرے گی تاکہ نوید بابو سے اس کے تعلقات کے بارے میں سوال کیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close