جموں کشمیر

جموں کے نگروٹہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ جدید ہتھیاروں سے لیس تین جنگجو جاں بحق

جموں (طا ر ق خا ن جنجو عہ ) جموں کے نگروٹہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ جدید ہتھیاروں سے لیس تین جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری میں دو فورسز اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔ اسی دوران جھڑپ کے مقام پولیس نے ٹرک جس میں جنگجو سوار تھے کو اپنی تحویل میں لیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ پولیس سربراہ نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں تین جنگجوئوںکو ہلاک کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے سات اے کے 47رائفلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔جن میں ایک امریکی ساخت کی ایم 4کاربون رائفل بھی شامل تھی ۔ سی این آئی کے مطابق انتہائی سیکورٹی حصار کے بیچ جموں کے نگروٹہ علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ٹول پلازہ کے نزدیک فوج و فورسز اور مسلح جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی اعلیٰ صبح قریب پانچ بجے جموں سے سرینگر کی طرف آ رہی ایک ٹرک کو بان ٹول پلازہ نگروٹہ کے نزدیک پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جو نہی ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو ٹرک میں موجود مسلح جنگجوئوں نے فوج و پولیس پارٹی پر اندھا دھند گولیاں بر سائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے ساتھ ہی پولیس و فورسز کی اضافہ نفری علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ مزید دو جنگجوئوں نے نزدیکی جنگلات میں پناہ لی ۔ اسی دوران فوج و فورسز نے پورے علاقے میں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جنگلات میں جنگجوئوں کے داخل ہونے کے ساتھ ہی دوبدو جھڑپ کا آغاز ہوا۔گولی باری کے دوران فائرنگ زور دار دھماکوں کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی علاقے لرز اٹھے ۔ جبکہ فوج کے خصوصی کمانڈوز کو طلب کرکے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد گولیوں کا تبادلہ تھم گیا اور وہاں مزید دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کی گئی جس کے ساتھ ہی جھڑپ میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ نے نگروٹہ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی اعلیٰ صبح نگروٹہ جموں میں ٹول پلازہ کے نزدیک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا گیا جس دوران ٹرک میں سوار جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کی ابتدائی میں ہی ایک جنگجو ہلاک کیا گیا جس کے بعد طرفین کے مابین گولی باری میں مزید دو جنگجو کو ہلاک کیا گیا جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کا اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ جھڑپ میں تین جیش محمد جنگجو ہلاک کئے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح جنگجو سرحد عبور کرکے کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے جس کو ناکام بنا یا ، انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close