جموں کشمیر

جموں : کارکے نہر میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور نومولود لاپتہ

جموں،11؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) جموں کے نواح میں ایک پرائیویٹ کار کے نہر میں گرنے کے بعد ایک جوڑے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جب کہ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دیگر چار افراد کو بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ میران صاحب کے مرلیان میں علی الصبح سویرے پیش آیا جب ایک کار سڑک سے پھسل گئی اور ارنیا کے بہادر پور گاؤں جاتے ہوئے نہر میں جاگری۔ گاڑی میں آٹھ رشتہ دارسوار تھے۔ افسر نے بتایا کہ گنیش کمار گاڑی چلا رہے تھے اور ایک موڑ پر گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔یہ بھی بتایا کہ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close