جموں کشمیر

کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع ایک ہفتے کے دوران سات عسکریت پسندوں کو کیا گیا جاں بحق

جموں(طا رق خان جنجو عہ ) کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے اور پچھلے ایک ہفتے کے دوران سات عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنگجو مخالف آپریشنز اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے دوران جموں وکشمیر پولیس اب ڈرون کیمروں کا استعمال کر رہی ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ نما ئند ے کے مطابق کھریو تصادم میں مارے گئے ایس پی او کی ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تعزیت گلباری تقریب منعقد ہوئی جس دوران پولیس کے سینئر آفیسران موجود رہے۔ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران پولیس چیف دلباغ سنگھ نے کہاکہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دو ہفتوں سے جموںوکشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن کئے جس دوران حزب کمانڈر سمیت سات ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں پر نظر گزر رکھنے کی خاطر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے دوران بھی اب جموںوکشمیر پولیس ڈرون کیمروں کا استعمال کر رہی ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہور ہے ہیں۔ پولیس سربراہ کے مطابق شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر جموںوکشمیر پولیس دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی کشمیر میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا ہے اور لوگ بھی سیکورٹی ایجنسیوں کو پورا تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ 26جنوری یوم جمہوریہ کی تقریبات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ سبھی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close