جموں کشمیر

سچ بولنے کے لیے راہل گاندھی کویادرکھاجائے گا ، محبوبہ مفتی نے سابق کانگریسی صدرکی جم کرتعریف کی

سری نگر16جنوری(آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روزکہاہے کہ تاریخ ’موجودہ آمرانہ حکومت‘ کے خلاف کھڑے ہونے پرراہل گاندھی کو یاد رکھے گی۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر لکھاہے کہ نیا ہندوستان واقعتا کچھ منتخب لوگوں کی گرفت میں ہے اورراہل گاندھی واحدرہنما ہیں جو سچ بولنے کی ہمت کرتے ہیں۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ چاہے آپ راہل گاندھی کا کتنا مذاق اڑائیں ، وہ واحد لیڈرہیں جوسچ بولنے کی ہمت کرتے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ نیوانڈیا منتخب لوگوں اور متمول سرمایہ داروں کی گرفت میں ہے۔ موجودہ آمرانہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونے پر تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ حکومت ہند کی ایجنسی اب کسان یونینوں کے پیچھے ہے۔ بھارت کی دہشت گردی کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کی منافقت کو کشمیریوں ، کسانوں اور اختلاف رائے دہندوں کو پھنسانے کے اس طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close