جموں کشمیر

جموں وکشمیر : بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

جموں (طا رق خان جنجو عہ) منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے ممنوء مادہ برآمد کرکے ضبط کیا ۔بڈگام پولیس نے کریمشور گاوں کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش جس کی شناخت اعجاز احمد ملک ساکن دری گام خان صاحب کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے 12کلو گرا م بھنگ پوڈر برآمد کیاگیا۔پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 05/2020کے تحت خان صاحب پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ منشیات فروش علاقوں کے نوجوانوں کو چرس اور دیگر نشیلی مادہ فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔منشیات کی کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ پولیس نے منشات فروشوں کے ساتھ نمٹنے کا عزم کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close