جموں کشمیر

جموں وکشمیر: کورونا پرقابوپانے کیلئے نئی ہدایات جاری، مختلف زمرے کی دکانیں کھولنے کیلئے طے ہوئے دن

جموں، 22 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) تمام ملک کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کوروناکے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ریاستی حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے روزانہ نئی ہدایات جاری کررہی ہے۔ تازہ ترین ہدایات کے تحت جموں و کشمیر حکومت نے تمام بازاروں میں دکانوں کی درجہ بندی کی ہے اور مختلف زمروں میں دکانیں کھولنے کے لئے مختلف دن مقرر کئے ہیں۔

جموں کا تاریخی رگھوناتھ مارکیٹ کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان ویران ہے۔ مارکیٹ میں صرف کچھ دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور زیادہ تر دکانوں میں تالے لگے ہیں۔ در اصل جموں و کشمیر میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔جہاں ریاستی حکومت نے کرونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک طرف نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے، وہیں تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ حکومت نے ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دینا بھی شروع کردیا ہے، جہاں سے کرونا کے زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں۔

ریاست میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جموں وکشمیر حکومت نے اب ایک نیا حکم جاری کیا ہے، جس میں ریاست کی تمام دکانوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ ہر زمرے کی دکانیں کھولنے کے لئے مختلف دن مقرر کئے گئے ہیں، جس کے خلاف اب ریاست کے تاجر فعال ہوگئے ہیں۔گذشتہ 60 سالوں سے جموں کے رگوناتھ مارکیٹ میں کاروبار کر رہے بلدیو خولر دعویٰ کررہے ہیں کہ حکومت کا یہ حکم ان کی رضامندی کے بغیر لیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close