جموں کشمیر

جموں و کشمیر انکاؤنٹر میں چارمبینہ جنگجو ہلاک

سری نگر11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دیر رات تک جاری رہنے والے مبینہ انکائونٹر میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایاہے کہ ہفتے کے روز شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں شروع ہونے والے انکائونٹرمیں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ہفتے کے آخر میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔اس سلسلے میں ایک پولیس افسر نے بتایاہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بیجبہرہ کے علاقے سیمتھن میں ایک مقابلے میں دو جنگجومارے گئے۔

انہوں نے بتایاہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیاگیا اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے بعد ہفتہ کوانکاؤنٹر شروع ہوا۔افسر نے بتایا کہ اتوار کی صبح انکاؤنٹر دوبارہ شروع ہوا اور اس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close