جموں کشمیر

ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، اعلی عہدیدار کو لے جارتھا ہیلی کاپٹر

جموں،24 فروری (آئی این ایس انڈیا) جموں کے ریاسی ضلع میں بدھ کے روز ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ریاستی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کو کشتواڑ لے جارہے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ہوگئی۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس ہیلی کاپٹر کو ریاسی کے ایک گراؤنڈ میں ہنگامی لینڈنگ کیا گیا۔معاملہ بدھ کی دوپہر کا ہے جب جموں سے دیہی ترقی اور پنچایت ریاست کے اعلی عہدیداروں کو لے کرایک ہیلی کاپٹر جموں سے کشتواڑ جارہاتھا۔

ذرائع کے مطابق چونکہ ہیلی کاپٹر ریاسی سے اڑ رہا تھا، اس میں کوئی تکنیکی پریشانی تھی، جس کے بعد اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ ریاسی کے جیوتی پورم کے ایک گراؤنڈ میں کی گئی۔خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے جنھیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close