جموں کشمیر

جموں وکشمیر : ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر کاوعدہ ، ہماری حکومت بنی تو 5 اگست 2019 کے فیصلے کو پلٹ دیں گے

سرینگر،یکم اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ اگر کانگریس مکمل اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں آتی ہے تو 5 اگست 2019 کو لیا گیا فیصلہ (آرٹیکل 370 کو ہٹانا) تبدیل کر دیا جائے گا۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ مچھل سیکٹر کے علاقے ڈڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات کا عمل شروع کرنا چاہیے۔

غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کچھ نہیں چھینا ہے، بلکہ پارٹی کے اقتدار میں آنے پر انہیں مراعات دی ہیں۔میر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قومی سطح پر آرٹیکل 370 کے حق میں کانگریس کے موقف کا فائدہ اٹھایا اور انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑی، پھر بھی کانگریس نے اس سے یو ٹرن نہیں لیا۔غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی مستقبل قریب میں اسمبلی انتخابات کرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close