دہلی

جمنا خطرے کے نشان پر ، دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

نئی دہلی،30؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) شدید بارش کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں جمنا کے آبی سطح میںتیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جمنا ندی خطرے کے نشان کوعبور کرچکی ہے۔ جمعہ کو صبح 11 بجے کے قریب جمنا کی آبی سطح 205.34 تک بڑھ گئی، جبکہ خطرے کا نشان صرف 205.33 میٹر ہے۔ جمنا کے آبی سطح صبح 9 بجے 205.26 میٹر تک بڑھ گئی تھی۔جس رفتار سے جمنا کے پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جمنا کے آس پاس کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ انتظامیہ نے ندی کے قرب وجوار میں بسنے والے علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے اور چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح 9 بجے اولڈ ریلوے برج پر پانی کی سطح 205.26 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہریانہ کے یمنا نگر ضلع میں ہتھنی کنڈ بیراج سے زیادہ پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے۔عہدیدار نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.60 لاکھ کیوسک تک پانی چھوڑا گیا جو کہ اس سال کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ بیراج سے جاری پانی کو دارالحکومت پہنچنے میں عام طور پر دو سے تین دن لگتے ہیں۔ جمعرات کی صبح 1:20 بجے 85879 کیوسک کی شرح سے جمنا میں پانی چھوڑا جا رہا تھا۔ عام طور پر ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی کے بہاؤ کی شرح 352 کیوسک ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close