جموں کشمیر

جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پرآر پار آتشی گولہ باری

جموں (طا رق خان جنجو عہ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پرآر پار آتشی گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں اس پار ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ادھر حد متارکہ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ فوج کی تعیناتی بھی بڑھائی گئی۔نما ہند ئے کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تنائو وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ اتوار کو پونچھ سیکٹر میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور ماٹر گولے بھی داغے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہر ی آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی ،تاہم بھارتی فوج نے اس کا م اثر انداز میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ایک پولیس افسر نے گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔آر پار دونوں ممالک کی افواج کو ہوئے جانی نقصان کے بعد حد متارکہ پر صورتحال انتہائی دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے احتیاطاً ایل او سی پر تعیناتی بڑھائی ہے ۔نما ئند ے کے مطابق سرحد پر فوج کی تعیناتی مناسب طور پر ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں، جس میں نقل و حرکت کم کرنا اور محفوظ رہنا شامل ہیں۔ اِن رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ’’اس کے پیش نظر انتظامی نقل و حرکت کو کم کر دیا گیا ہے تاکہ ہم بڑے اہداف نہ بن سکیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close