دیوبند

جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعہ بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کی جارہی ہے،اسکائوٹ گائیڈ میں حصہ لینے والے طلبہ کو سرٹیفکٹ تقسیم

دیوبند، 24؍ جون (رضوان سلمانی) جامعہ اسلامیہ فیضانِ زکریا مرکز والی مسجد سرساوہ میں جمعیۃ علماء یوتھ کلب کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکائوٹ گائیڈ میں حصہ لینے والے طلبہ کو سرٹیفکٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے ضلع نائب صدر مولانا غفران نے کہا کہ یوتھ کلب کے ذریعہ بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کی جارہی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ان کے اندر خدمت خلق کا جذبہ بھی پیدا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی نوجوان ہیں جو آنے والے وقت میں اپنے ملک کا نام روشن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اندر سماج اور ملک کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ، ہر موقع پر خدمت کے لئے یہ نوجوان تیار ہیں ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن شیخ عرش چشتی نے کہا کہ اپنے بچوں کو بری صحبت سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، آج کل معاشرہ میں نشے کی لت عام ہوگئی ہے ، ہماری قوم کا نوجوان نشہ کی جانب تیزی کے ساتھ راغب ہورہا ہے اس کو روکنا اور اس کی ذہن سازی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے روشن مستقبل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوںگے ۔ جمعیۃ علماء بلاک صدر مولوی عثمان خورشید نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام علاقہ میں ہوتے رہنے چاہئیں اس سے ہمارے علاقے کے نوجوانوں میں ایک طرح کا جوش اور جذبہ پیدا ہوا ہے۔ اس جذبہ کے تحت وہ اسکائوٹ گائیڈکا حصہ بن کر قوم اور ملک کی خدمت کریں گے ۔ اس موقع پر رکن پالیکا رائو شاہد ، قاری لقمان، صوفی وسیم، ڈاکٹر محمود، شمشیر ملتانی وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button