دیوبند

جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں مولانا حکیم الدین قاسمی کا ضلع سہارنپور کا دورہ

دیوبند، 23؍ جنوری (رضوان سلمانی) آئندہ12؍ فروری کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے چونتیسویں اجلاس عام کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ضلع سہارنپور کے دورہ پر ہیں اور وہ متعدد مقامات پر جمعیۃ علماء ہند کے عہدیدان و کارکنان سے ملاقات کرکے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اجلاس کی افادیت سے روشناس کراتے ہوئے اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے تعاون کی اپیل کی کررہے ہیں۔

اسی مناسبت سے آج سہارنپور کے کھاتہ کھیڑی میں واقع مدرسہ سراج العلوم رشیدیہ میں جمعیۃ علماء ضلع ہری دوار اتراکھنڈ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مولانا محمد عارف قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتراکھنڈ نے کی ۔ پروگرام کا آغازتلاوت کلام اللہ شریف اور نعت پاک سے ہوا۔اس موقع پرحاجی ماسٹر احسان الٰہی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اتراکھنڈ نے کہاکہ آئند 12؍فروری2023کو جمعیت علمائے ہند کا 34 واں اجلاس عام دہلی کے رام لیلا میدان منعقد ہونے جارہاہے ،جسے ہم سب کو اپنی محنتوں سے کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے سلسلہ میں کارگزاری پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اتراکھنڈ سے ابھی تک تقریباً 40 بسیں ہوچکی اور مزید پچاس سے زائد بسیں تیار کرنی ہے۔اس موقع پرناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اجلاس عام کی تیاری کا جائزہ لیا اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے سبھی حضرات کو جمعیۃ علماء سے جوڑنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے جمعیۃ علماء ہند اور اکابرین جمعیۃ کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اجلاس عام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک و ملت کے حالات بیان کئے اور کہاکہ درپیش چیلنجز کے سدباب کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے اجلاسوں نے ہمیشہ ملک و ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیاہے۔

انہوں نے اجلاس کی کامیابی کے لئے عوامی رابطہ مہم کو لازمی قرار دیا اور کارکنان وعہدیدان سے عوامی رابطہ سازی پر زور دیا۔ اس دوران مولانا محمد ہارون قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ہری دوار نے دھلی جانے کے لئے اور اجلاس عام کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔ مولانا محمد عارف قاسمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے اجلاس عام کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں دہلی پہنچنے کی اپیل کی۔علاوہ ازیں مولانا نسیم احمد قاسمی جنرل سیکریٹری ضلع ہری دواراور مولانا محمد تبریز عالم قاسمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔قاری محمد شمیم قاسمی دامت دعاء پر پروکرام اختتام پذیر ہوا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button