دیوبند

جمعیۃ علماء ہند کا مقصد بلا تفریق سماج کی خدمت کرنا ہے ، جمعیۃ علماء یونٹ دیوبند کی میٹنگ میں شہر صدر حاجی یٰسین کا اظہار خیال

دیو بند،12؍اکتوبر(رضوان سلمانی) جمعیۃ علماء دیوبند یونٹ کی ایک میٹنگ شہر صدر حاجی یاسین کی رہائش گاہ محلہ بڑضیاء الحق پر منعقد کی گئی،جس میں متفقہ طورپر بلاتفریق عوامی خدمات اور علاقہ میں اصلاح معاشرہ کے لئے باضابطہ طورپر مہم چلانے کا فیصلہ لیاگیا۔ اس موقع پر حاجی محمد یاسین نے کہاکہ جمعیت علماء ہند کا مقصد بلا تفریق سماج کی خدمت کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ جمعیۃ کے عہدیدان کو عہدے لیکر گھر نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ جمعیۃ کے قومی صدر اور ممتاز ملی قائد مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت کے مطابق بلاتفریق ملک اور معاشرہ کی خدمت کے لئے پیش پیش رہنا چاہئے اور اپنے علاقہ میں جماعت کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اپنے آغاز سے ہی سماجی خدمت کے شعبے میں بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے، قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی قیادت میں یہ تنظیم غریبوں کا سہارا بن رہی ہے اور معصوم لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔اس موقع پر میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا کہ بہت جلد سماجی برائیوں کے خاتمہ اور علاقہ میں تعلیم کی اہمیت وافادیت کے لئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی اور گاؤں درگاؤں اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا۔مفتی محمد اخلاق اور جمعیۃ علماء دیوبند کے جنرل سکریٹری مفتی خادم الاسلام نے کہا کہ جمعیت بلا تفریق تمام مذہب اور طبقات کے لیے کام کر رہی ہے۔ کیونکہ اس کا مقصد سماج میں پھیلنے والی نفرت کو ختم کرنا اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔ پروگرام کا آغاز قاری مظہر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حاجی یاسین نے صدارت اور نظامت مفتی خادم الاسلام نے کی۔ اس موقع پر مفتی امجدمدنی، کاگزارشہر صدر مولانا مسرور قاسمی،، قاری فوزان ، محمد گلفام ، محمد عارف ، مولانا مسعود ، حافظ سید ندیم اطہر وغیرہ موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close